Hot Posts

6/recent/ticker-posts

حلف برداری سے قبل ٹرمپ کو عدالت سے شدید جھٹکا، سزا منسوخ کرنے کی عرضی خارج

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے پہلے شدید جھٹکا لگا ہے۔ پیر کو امریکی جج نے 'ہش منی' معاملے میں ان کی سزا منسوخ کرنے کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق ٹرمپ کو سیکس اسکینڈل کو چھپانے کے لیے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے لیے قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ جج نے ہونے والے صدر کی اس دلیل کو خارج کر دیا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

سزا کو منسوخ کرنے کی عرضی میں ٹرمپ کے وکیلوں نے دلیل دی تھی کہ ان کے صدر کی حکومت کے دوران اس معاملے کو التوا میں رکھنے سے ٹرمپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ غور طلب ہے کہ خفیہ دولت معاملے میں ٹرمپ کو 26 نومبر کو سزا سنائی جانی تھی۔ حالانکہ 5 نومبر کو ہوئے انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے بعد جسٹس جوآن مرچین نے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ پر 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے فحش فلم اداکارہ اسٹارمی ڈینیلس سے مبینہ تعلقات چھپانے کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر دینے کا الزام ہے۔ اس سال مئی میں مین ہٹن کی ایک جیوری نے ٹرمپ کو ادائیگی کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے 34 معاملوں میں قصوروار پایا۔

امریکہ کی تاریخ میں یہ پہلی بار تھا جب کسی امریکی صدر یا سابق صدر کو کسی مجرمانہ معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا یا اس پر الزام لگایا تھا۔ وہیں ٹرمپ نے اس سلسلے میں خود کو بے قصور بتاتے ہوئے معاملے کو ان کے 2024 کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کہا تھا۔ ویسے ڈونالڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کافی پُرجوش ہیں اور وہ ابھی اپنی ٹیم بنانے میں مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔ اگلے سال 20 جنوری کو وہ امریکی صدر کا ایک بار پھر حلف لینے والے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments