Hot Posts

6/recent/ticker-posts

جموں و کشمیر: اکھنور میں فوج کی گاڑی پر مشتبہ دہشت گردوں کی فائرنگ، علاقہ میں تلاشی مہم تیز

اکھنور: جموں و کشمیر کے اکھنور شہر کے جوگوان علاقے میں پیر کی صبح مشتبہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر ہندوستانی فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ مبینہ واقعے کے بعد فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کم از کم تین سے چار دہشت گردوں نے آج صبح 7:25 بجے جوگوان میں شیواسان مندر کے قریب بٹل کے علاقے میں ایک ایمبولینس سمیت ہندوستانی فوج کی گاڑیوں پر 15-20 راؤنڈ فائرنگ کی، حالانکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بتادیں کہ اس علاقے میں دہشت گردوں کی دراندازی اور فوج کے جوانوں پر حملوں کی تاریخ رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے جمعرات کو گلمرگ کے سیاحتی مرکز سے 6 کلومیٹر دور بوٹا پتھری علاقے میں دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔ اس وقت دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو فوجی جوان شہید اور ایک قلی کی موت ہو گئی تھی، جب کہ ایک فوجی اور ایک قلی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز نے گلمرگ سیکٹر اور علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن کے لئے ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیا تھا۔بارہمولہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) محمد زید ملک نے بتایا تھا کہ بوٹا پتھری حملے میں ہمیں جو شواہد ملے ہیں ان کے مطابق حملے میں 3-4 دہشت گرد شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments