Hot Posts

6/recent/ticker-posts

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ معاملہ: لارنس بشنوئی کا شوٹر سکھا ہریانہ سے گرفتار


پانی پت: ہریانہ کے پانی پت ضلع کے سیکٹر 29 تھانہ پولیس نے لارنس بشنوئی گینگ کے سکھا کو گرفتار کیا ہے۔ سکھا پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا الزام ہے۔ پولیس نے سکھا کو بدھ کی رات دیر گئے گرفتار کیا۔ ملزم سکھا پانی پت کے ریل کلاں گاؤں کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے رات دیر گئے ضلع سول اسپتال میں سکھا کا طبی معائنہ کرایا اور اسے اپنے ساتھ ممبئی لے گئی۔

بتا دیں کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں پولیس پہلے ہی دو لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نوی ممبئی کے پنویل سٹی پولیس اسٹیشن کی ٹیم بدھ کی رات تقریباً 10.30 بجے پانی پت کے سیکٹر 29 تھانے پہنچی تھی۔ ممبئی پولیس ٹیم کے ایس آئی ونود نے بتایا کہ لارنس گینگ کا ایک شوٹر پولیس کو مطلوب ہے اور انہیں اطلاع ملی ہے کہ وہ پانی پت کے ایک ہوٹل میں چھپا ہوا ہے۔اس کے بعد سیکٹر 29 تھانے کے انچارج سندیپ نے اعلیٰ حکام کو معاملے کی اطلاع دی اور پھر ہدایات ملنے کے بعد پانی پت پولیس اور ممبئی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ٹیم جی ٹی روڈ پر واقع اناج منڈی کٹ کے قریب موجود ابھینند ہوٹل پہنچی ، جہاں سے پولیس نے سکھا کو ایک کمرے سے گرفتار کرلیا۔بتادیں کہ بابا صدیقی کے قتل میں ہریانہ کنیکشن سامنے آنے کے بعد سے پولیس اور انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ الرٹ موڈ پر ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کے ہر رکن پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور مسلسل کارروائی کی جارہی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments