دراصل جب پپو یادو سے لارینس بشنوئی کو لے کر دیے گئے بیان پر سوال پوچھا گیا تو وہ ناراض ہو گئے اور صحافیوں سے کہا کہ میں نے آپ کو پہلے ہی کہا تھا نہ کہ آپ یہ سب فالتو سوال یہاں مت کیجیئے گا۔ ہم کو جو بولنا تھا ہم ٹوئٹ سے بول دیے ہیں، اب جو بولنا ہوگا، ممبئی میں بولیں گے۔ جا رہے ہیں 24 تاریخ کو بولیں گے۔ آپ پپو یادو کو مت سکھایئے۔ پریس کانفرنس میں پپو یادو کے ناراض ہونے کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جو کافی دیکھا جا رہا ہے۔پپو یادو نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ"دیکھئے میں کسی ٹرالر کو جواب نہیں دیتا ہوں، ہاں انہیں بے نقاب ضرور کرتا ہوں۔ بہار میں 100 لوگ زہریلی شراب سے مارے گئے، 50 لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہیں، میڈیا خاموش ہے تو میں بھی ان پر بات نہ کرکے جرائم پیشہ عناصر پر بات کرتا؟ آ رہا ہوں ممبئی، سب کو اوقات بتائیں گے۔"
قابل ذکر ہے کہ آزاد ایم پی پپو یادو نے گزشتہ دنوں مبینہ گینگسٹر لارینس بشنوئی کو کھلا چیلنج پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر قانون اجازت دے تو 24 گھنٹے میں لارینس بشنوئی جیسے دو کوڑی کے جرائم پیشہ کے پورے نٹ ورک کو ختم کر دوں گا۔
0 Comments