Hot Posts

6/recent/ticker-posts

شملہ: سنجولی مسجد کمیٹی نے انہدامی کارروائی کیلئے وقف بورڈ کو لکھا خط، مانگی اجازت

شملہ : میونسپل کارپوریشن کورٹ نے ہماچل پردیش کے شملہ میں سنجولی کی مسجد میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور اب مسجد کمیٹی نے وقف بورڈ کو خط لکھ کر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ سنجولی مسجد کمیٹی کے چیئرمین محمد لطیف نے وقف بورڈ کو خط لکھ کر مسجد کے کچھ حصے کو منہدم کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ حالانکہ وقف بورڈ پہلے ہی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے لیے ایم سی کمشنر کو رضامندی دے چکا ہے۔

محمد لطیف نے کہا کہ مسجد کی اراضی کا مالک وقف بورڈ ہے، اس لیے بورڈ سے اجازت لینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ وقف بورڈ بھی اس میں فریق ہے۔ بورڈ جب بھی اجازت دے گا عوام سے پیسے وصول کر کے تعمیرات کو منہدم کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 5 اکتوبر کو ایم سی کورٹ نے مسجد کی بالائی تین منزلوں کو دو ماہ کے اندر گرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ تعمیرات کو منہدم کرنے کے اخراجات بھی مسجد کمیٹی کو برداشت کرنا ہے۔

مسلم کمیونٹی میں ایک فریق جہاں تعمیرات کو منہدم کرنے کے حق میں ہے وہیں دوسرا فریق ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس معاملے پر دونوں طرف سے بیان بازی بھی ہو رہی ہے۔ تاہم مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ دوسرے فریق کا مسجد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments