Hot Posts

6/recent/ticker-posts

مہاد کاس اگھاڑی میں انتشار ؟ اعجاز بیگ ہوں گے کانگریس کے امیدوار

مالیگاؤں ( نامہ نگار ) : شہر میں انتخابی سرگرمیوں پر شباب آتا جا رہا ہے ۔ آج اور کل نامزدگی فارم داخل کرنے کے ایک دو دن آخری ہیں ۔ آج مفتی محمد اسماعیل قاسمی (مجلس ) اور شیخ آصف (آزاد) بطور امیدوار اپنی نامزدگی کا فارم داخل کریں گے جبکہ کل شان ہند سماجوادی امیدوار کی حیثیت سے اپنا نامزدگی فارم داخل کریں گی۔ اس درمیان اطلاع ہے کہ کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ کو بھی پارٹی کمان نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ ممکن ہے وہ کل آخری دن اپنا امیدواری فارم داخل کریں گے۔ بات مہا وکاس اگھاڑی کی کی جائے تو وہ پہلے سے ہی یہاں کی نشت کے معاملے میں تذبذب کا شکار رہی ہے۔ ہر چند کہ مالیگاؤں کی یہ سیٹ کانگریس کوٹے کی سیٹ ہے۔ لیکن اگھاڑی کی حلیف سماجوادی پارٹی پارٹی نے بھی اپنی سرگرمیوں کے طفیل اپنی مضبوط دعویداری دکھائی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی اور قومی صدر اعلیش یادو نے شان ہند کی امیدواری فائنل کر دی تھی اور اسے انتخابی میدان میں زور آزمائی کا اشارہ بھی دے دیا تھا۔ ان حالات میں مالیگاؤں کی نشست پر کانگریس پارٹی

امیدواروں اترنے سے سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔ اسی طرح اکھاڑی جو میں دراڑ بھی پڑی ۔ ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اعجاز بیگ کی امیدواری کے سلسلے میں اس وقت سے مباحثہ جاری ہے جب راہل گاندھی مالیگاؤں آئے تھے۔ کئی بار اعجاز بیگ کو کانگریسی رہنماؤں نے کہا کہ وہ انتخاب اس کے لئے متحرک ہو جائیں۔ درمیان میں ان کی خواہ امیدواری تذبذب کا ماحول بھی بنایا گیا۔ کبھی کہا گیا ہے

ماحول میں دوستانہ مقابلہ کی روش فی الحال نا قابل فہم ہے۔ ممکن ہے انتخاب ہونے کے بعد اس کا مطلب سمجھ میں آئے لیکن اس دوستانہ مقابلے کا فائدہ بہر حال مفتی محمد اسماعیل اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ شان ہند اور مستقیم دکنیٹی کے حوصلے اور ان کی کاوشات سر آنکھوں پر لیکن وہ اپنی کامیابی کس طرح درج کرا پائیں گے۔ - یہ ان کے لئے سخت آزمائش ہے۔ آزمائش کو امتحان سمجھ کر بہر حال دونوں کو خاطر محنت کرنی ہوگی۔ یہ دیکھنا ہے تقدیرکس کی چمکتی اور قسمت کس پر مہربان ہوتی ہے۔

کہ کانگریس کا ٹکٹ ڈاکٹر گورو بچھاؤ کو دیا جا۔ نیز کبھی خبر آئی کہ مفتی اسماعیل کانگریس کے امریواری کے متمنی ہیں۔ سنیچر کے روز مفتی محمد اسماعیل مئی میں تھے۔ تب بھی اس کا امکان بتایا جا رہا تھا کہ کانگریس پارٹی کا ٹکٹ مفتی محمد اسماعیل کو دیا جائے گا لیکن اب کانگریس پارٹی کا واضح اعلان آچکا ہے کہ مالیگاؤں سے کانگریس پارٹی کے امید اور اعجاز بیگ ہی ہوں گے۔ اس درمیان ایک عجیب و غریب بات یہ بھی سامنے آئی کہ کانگریس اور سماجوادی کا مقابلہ دوستانہ ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments