مالیگاؤں آؤٹر 115 سے سابق ریاستی وزیر دادا بھسے آج صبح دس بجے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنا پر چہ نامزدگی داخل کریں گے۔ وہ شیوسینا (شندے گروپ) کی جانب سے اپنا امیدواری فارم داخل کریں گے۔ دادا بھے نے اپنے عقیدہ کے تحت اس دن اور وقت کا تعین کیا ہے۔ بات مالیگاؤں سینٹرل حلقہ 114 کی کی جائے تو یہاں سے آج ہی صبح موجودہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی اپنے ہمدردان کے ساتھ امیدواری فارم داخل کرنے جائیں گے مجلس اتحاد المسلمین کے بینر تلے وہ انتخاب میں قسمت آزمائی کریں گے۔ مشاورت چوک پر سینکڑوں مداحین کی موجودگی میں دعائے خیر کی جائے گی۔ خیر پھر ایک جلوس کی شکل میں وہ تحصیلدار آفس پہنچیں گے۔ واضح ہو کہ مالیگاؤں آؤٹر میں اب تک 4 امیدواروں نے ۸ فارم داخل کئے ہیں۔ جبکہ مالیگاؤں سینٹرل میں اب تک کسی امیدوار نے فارم داخل نہیں کیا ہے۔ صبح کے اوقات میں سینٹرل حلقے کا پہلا فارم ممکن ہے مفتی محمد اسماعیل کا داخل ہو گا۔ آج ہی اطلاعات کے بموجب آصف شیخ رشید آزاد امیدوار اور اعجاز بیگ کانگریس امیدوار کی حیثیت سے اپنا امیدواری فارم داخل کریں گے کل آخری دن سماجوادی پارٹی کی امید وارشان ہند اپنا نامزدگی فارم داخل کریں گی۔
0 Comments