Hot Posts

6/recent/ticker-posts

ملک کیلئے ضروری ہر چیز کو الجھائے رکھا... ہریانہ میں وزیراعظم مودی نے کانگریس پر سادھا نشانہ

پلول : ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کو لے کر سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں ۔ اسی سلسلہ میں منگل کو وزیراعظم نریندر مودی نے پلول میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی سیاست جھوٹے وعدوں تک محدود ہے جبکہ بی جے پی کی سیاست سخت محنت اور نتیجہ پر مرکوز ہے ۔ پانچ اکتوبر کو ہریانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے پلول میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں لگاتار تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے جارہی ہے ۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہریانہ کے لوگوں نے اسمبلی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کرنے کا عزم کرلیا ہے ۔ ہریانہ میں تو انتخابی مہم چل رہی ہے، لیکن آج جموں و کشمیر میں آخری مرحلہ کی ووٹنگ ہورہی ہے ۔ وہاں بہت بڑی تعداد میں لوگ جمہوریت کے تہوار میں شرکت کررہے ہیں ۔ میں جموں و کشمیر کے ووٹرز سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ملک کیلئے ضروری ہر موضوع کو الجھائے رکھا ۔ کانگریس نے ایودھیا میں رام مندر نہیں بننے دیا ۔ کانگریس نے جموں و کشمیر میں آئین پوری طرح سے لاگو نہیں ہونے دیا ۔ اس نے ہماری بہنوں کو پارلیمنٹ اور اسمبلی میں ریزرویشن سے محروم رکھا ۔ اس نے ہماری مسلم بہنوں کو تین طلاق کی پریشانی میں الجھائے رکھا۔ کانگریس نے ملک کی ، باشندگان وطن کی پریشانیوں کا حل نہیں کیا بلکہ اپنے کنبہ کو قائم کرنے میں پوری طاقت لگادی ۔وزیر اعظم مودی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاوں گاوں میں بی جے پی کی لہر ہے۔ لہر جگہ ایک ہی آواز سنائی دے رہی ہے ’بھروسہ دل سے، بی جے پی پھر سے‘۔ کانگریس کی سیاست جھوٹے وعدوں تک محدود ہے جبکہ بی جے پی سخت محنت اور نتائج پر مرکوز ہے ۔ ہم سخت محنت کرنے پر دھیان دیتے ہیں ، ہم نتائج پر دھیان دیتے ہیں ۔ کانگریس کبھی سخت محنت نہیں کرتی ۔ کانگریس سوچتی ہے کہ 10 سال ہوگئے اور ہریانہ کے عوام انہں تھالی میں پروس کر اقتدار سونپ دیں گے

Post a Comment

0 Comments