Hot Posts

6/recent/ticker-posts

مہینے والا قانون ختم ... اب ٹکٹ بکنگ کیلئے ریلوے لے کر آیا یہ نیا قانون، جانئے کب سے ہوگا لاگو

نئی دہلی: اگر آپ ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں تو آپ نے مہینوں پہلے ٹکٹ بک کرائے ہوں گے۔ ٹکٹ کھڑکی کھلنے کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ اب تک ہندوستانی ریلوے میں 120 دن پہلے ٹکٹ بک کرنے کا اصول تھا۔ تاہم اگر آپ اب بھی 120 دن کے رول پر قائم رہتے ہیں تو آپ ٹرین ٹکٹ سے محروم رہ جائیں گے۔ کیونکہ یہ اب تاریخ بن گیا ہے۔ ٹرینوں میں ٹکٹ بکنگ کے حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

اب ٹرینوں میں چار مہینے پہلے ٹکٹ بک کروانے کا اصول بدل گیا ہے۔ اب آپ ٹرینوں میں ریزرویشن صرف 60 دن پہلے کر سکتے ہیں۔ جمعرات کو وزارت ریلوے کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اس کے مطابق اب ایڈوانس ریزرویشن کے لیے وقت کی حد کو کم کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ وقت 120 دن تھا، لیکن اب یہ 60 (سفر کی تاریخ کو چھوڑ کر) ہو گیا ہے۔انڈین ریلوے کے نئے قوانین کے مطابق اب ٹرینوں میں ریزرویشن 120 نہیں بلکہ صرف 60 دن پہلے کرائے جا سکتے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے نے اے آر پی یعنی ایڈوانس ریزرویشن کی مدت کو کم کر کے 2 ماہ کر دیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے یہ نئے قوانین یکم نومبر سے لاگو ہوں گے۔

اس نئے حکم سے غیر ملکی مسافروں کی ایڈوانس بکنگ کی مدت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے ساتھ ان گاڑیوں پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا جن کی اے آر پی پہلے ہی کم ہے۔ ایسی ٹرینوں میں گومتی ایکسپریس اور تاج ایکسپریس جیسی ٹرینیں شامل ہیں۔ریلوے کی جانب سے ٹکٹوں کی بکنگ کو آسان بنانے اور ہر ایک کو ٹکٹ مل سکے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریلوے غیر قانونی طور پر ٹکٹ بک کروانے والوں کے خلاف بھی مسلسل مہم چلاتا رہتا ہے۔ ریلوے کی توجہ سہولیات کو مزید آسان بنانے پر مرکوز ہے۔

Post a Comment

0 Comments