Hot Posts

6/recent/ticker-posts

جم ٹرینر نے خاتون کا قتل کرکے ڈی ایم احاطہ میں گاڑ دیا، 4 مہینے بعد ہوا معاملے کا انکشاف

 اتر پردیش کے کانپور میں ایک جم ٹرینر کے ذریعہ خاتون کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کا قتل کرنے کے بعد جم ٹرینر نے اس کی لاش کو کانپور کے ضلع مجسٹریٹ کے احاطہ میں ہی گاڑ دیا تھا۔ یہ واقعہ تقریباً 4 مہینے قبل کا ہے، لیکن اس کا انکشاف اب ہوا ہے۔ جم ٹرینر نے پولیس کی سخت پوچھ تاچھ کے بعد اپنا جرم قبول کرلیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق مجرم ٹرینر کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ اس کا تعلق تھا اور کسی تنازع کے بعد غصہ میں آ کر اس کا قتل کر دیا۔

'آج تک' کی خبر کے مطابق کانپور میں ایک 32 سالہ خاتون گزشتہ جون مہینہ میں گرین پارک اسٹیڈیم میں جِم کرنے گئی تھی اور وہاں سے وہ واپس نہیں لوٹی۔ خاتون کی پہچان ایکتا گپتا کی شکل میں ہوئی ہے۔ خاتون کے شوہر راہل گپتا نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ وِمل سونی نام کے جم ٹرینر نے اس کی اہلیہ کا اغوا کر لیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی تھی لیکن اسے کافی دنوں تک کوئی سراغ نہیں ملا۔

پولیس کو شک ہوا کہ جب سے خاتون لاپتہ تھی، جم ٹرینر بھی غائب تھا۔ اس کے بعد پولیس لگاتار جانچ کرتی رہی اور ملزم کو پکڑ کر جب اس سے سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ مجرم سونی نے انکشاف کیا کہ اس نے خاتون کا قتل کرکے اس کی لاش کو ڈی ایم احاطہ میں گاڑ دیا ہے۔ پولیس یہ سن کر حیران تھی کہ اتنی سیکوریٹی کے باوجود اس نے خاتون کی لاش کو ضلع مجسٹریٹ احاطہ میں کیسے گاڑ دیا۔

مجرم کے بتائے جانے کے بعد جب پولیس موقع پر پہنچی اور کھدائی شروع ہوئی تو کچھ نہیں مل رہا تھا لیکن تقریباً 4 فٹ کی کھدائی کے بعد خاتون کے کپڑے دکھائی دیے، جسے اس کے شوہر نے پہچان لیا۔ اس کے بعد پولیس نے لاش جو ہڈی کا ڈھانچہ بن چکا تھا، اسے فارینسک جانچ کے لیے بھیج دیا۔

پولیس نے بتایا کہ جم ٹرینر اور خاتون کے درمیان ریلیشن تھا اور جب لڑکے کی شادی طے ہو گئی تو خاتون نے اس کے ساتھ جھگڑا کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد غصہ میں آ کر لڑکے نے خاتون کے گلے پر حملہ کر دیا اور گاڑی میں ہی اس کا قتل کر دیا۔ قتل کرنے کے بعد خاتون کی لاش کو ڈی ایم کلکٹریٹ میں لاکر گاڑ دیا۔

Post a Comment

0 Comments