Hot Posts

6/recent/ticker-posts

پٹنہ – بنگلورو سے کولمبو تک ... 30 سے زیادہ طیاروں میں بم کی کال سے دہشت، خالی کرائے گئے طیارے، ایئرپورٹ پر لوگ پریشان

نئی دہلی : ہفتہ کا دن فلائٹس مسافروں کیلئے پریشانیوں سے بھرا رہا۔ 30 سے زائد پروازوں میں بم کی دھمکی سے خوف و ہراس کا ماحول رہا۔ بم کی دھمکی کے پیش نظر طیاروں کو خالی کر کے چیک کیا گیا، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ جس کا خمیازہ عام مسافروں کو اٹھانا پڑا۔ درجنوں پروازوں میں بم ہوونے کی دھمکی کی وجہ سے پٹنہ سے بنگلورو اور سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو تک مسافر پریشان رہے۔ ہوائی اڈے پر ہنگامی حالت کا اعلان کرکے طیارے کو الگ تھلگ کیا گیا اور پھر اس کی سیکورٹی چیکنگ کی گئی۔ ان تمام سرگرمیوں کے درمیان مسافروں کو بھی طیارے سے باہر نکالا گیا۔ سینکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ Akasa Air سے Indigo، Air India، Vistara جیسی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کو بم کی دھمکیاں ملی تھیں۔

معلومات کے مطابق ہفتہ کو اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کو بم کی دھمکیاں ملی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 30 سے زائد پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کی وجہ سے دربھنگہ سے چنڈی گڑھ، بنگلورو اور کولمبو تک سیکورٹی اہلکار دوڑ بھاگ کرتے رہے۔ کولمبو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا، تاکہ لینڈنگ کے بعد طیارے کو الگ تھلگ کیا جا سکے اور سیکورٹی چیکنگ کی جا سکے۔ درجنوں پروازیں متاثر ہونے سے سینکڑوں افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ائیرپورٹ پر بھی بھیڑ بھاڑ والی صورتحال رہی۔بم کی دھمکیوں کے باعث کئی نجی ایئرلائنز کی پروازیں متاثر ہوئیں۔ معلومات کے مطابق، ایئر انڈیا کے علاوہ اکاسا ایئر، انڈیگو، وستارا، اسپائس جیٹ، اسٹار انڈیا اور الائنس ایئر کی پروازوں کو دھمکیاں ملی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بم کی دھمکی ملنے کے بعد طیاروں کو پہلے متعلقہ ایئرپورٹ پر الگ تھلگ کیا گیا اور پھر اس کو خالی کروایا گیا، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طور پر خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Post a Comment

0 Comments