Hot Posts

6/recent/ticker-posts

مہاراشٹر انتخابات: 235 بمقابلہ 262 فارمولہ... مہایوتی اور ایم وی اے میں ابھی ٹینشن ہی ٹینشن، کس میں کتنی سیٹوں پر پھنسا معاملہ؟

ممبئی: مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے سرگرمیاں اب اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ الیکشن کی سیاسی گرما گرمی کے درمیان ٹکٹ کی لڑائی ابھی تک جاری ہے۔ مہایوتی ہو یا مہاوکاس اگھاڑی… دونوں جگہ صورت حال ایک ہی جیسی ہے۔ کئی سیٹیں ایسی ہیں جہاں اتحاد کے درمیان کھینچ تان برقرار ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی ہو یا مہایوتی… ابھی تک دونوں ہی سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اپنا حتمی فارمولہ طے نہیں کر پائے ہیں۔ دونوں کیمپوں میں کئی سیٹوں پر رسہ کشی ہے۔ مہاراشٹر میں ایک طرف مہایوتی نے 235 سیٹوں پر ہری جھنڈی دے دی ہے، تو وہیں مہا وکاس اگھاڑی میں 262 سیٹوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مہاراشٹر میں کل سیٹیں 288 ہیں۔

دراصل مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے پہلے مہایوتی میں 235 سیٹوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ لیکن ایک درجن ایسی سیٹیں ہیں جہاں تینوں ہی پارٹیاں - بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، شیو سینا کا ایکناتھ شندے گروپ اور این سی پی کا اجیت پوار گروپ- اپنا اپنا دعویٰ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ منگل کی سہ پہر 3 بجے تک ہے، اس کے باوجود دونوں کیمپوں کے درمیان سیٹوں پر لڑائی جاری ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان اب تک سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ کیا ہے۔مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ابھی تک سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ ؟
مہایوتی میں کتنی سیٹوں پر اتفاق– 235

بی جے پی – 121

شندے گروپ شیوسینا - 65

این سی پی اجیت پوار گروپ– 49

مہایوتی میں ابھی بھی 53 سیٹوں پر کشمکش برقرار ہے۔

مہا وکاس اگھاڑی میں کتنی سیٹوں پر اتفاق رائے – 262

کانگریس - 99

ادھو گروپ والی شیوسینا - 87

شرد پوار گروپ والی این سی پی - 76

مہا وکاس اگھاڑی میں 26 سیٹوں پر ابھی تک رسہ کشی برقرارووٹنگ اور نتیجہ کب ؟
بی جے پی، شیوسینا (ایکناتھ شندے گروپ) اور اجیت پوار کی زیرقیادت این سی پی کے ساتھ حکمران مہایوتی اتحاد کا حصہ ہے۔ وہیں مہاوکاس اگھاڑی میں کانگریس، ادھو گروپ والی شیوسینا اور شرد پوار گروپ والی این سی پی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات 20 نومبر کو ہونے ہیں، جب کہ تمام 288 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments