Hot Posts

6/recent/ticker-posts

ایران۔اسرائیل کشیدگی:ایران کےحملے بعداسرائیل سےامریکہ تک افراتفری، رات سے اب تک کی10بڑی باتیں

ایران نے منگل کی رات اسرائیل کے تل ابیب، یروشلم اور دیگر شہروں پر تیز رفتار میزائل حملے کیے تھے۔ امریکہ نے منگل کو ایران کو سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے کہ اس حملے کا کیا جواب دیا جائے۔ اسرائیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایران سے میزائل حملے کی قیمت وصول کرے گا۔وہیں اسرائیل نے کہا کہ ایران نے ممکنہ طور پر منگل کی رات اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کر کے ایک بڑی غلطی کی ہے۔ تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغے گئے جن میں بنیادی طور پر “فوجی اور سیکورٹی تنصیبات” کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے واضع طور پر ایران کو خبردار کیا ہے کہ اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا (Israel Warning To Iran)۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران نے میزائل داغ کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ ایران کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ فوج نے بھی کہا ہے کہ ہم وقت اور جگہ کا انتخاب کریں گے۔ایران نے کہا ہے کہ اس کا انتقام مکمل ہو چکا ہے اور اب وہ اسرائیل پر اس وقت تک حملہ نہیں کرے گا جب تک اسرائیل اس پر حملہ نہیں کرتا ۔ ساتھ ہی امریکہ اور دیگر ممالک کا نام لیے بغیر تہران نے کہا کہ اگر کوئی طاقت ، ایران کی سرزمین پر حملہ کرتی ہے یا اسرائیل کی مدد کرتی ہے تو اس پر بھی حملہ کیا جائے گا۔منگل کو اسرائیل پر میزائل داغے جانے اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی منڈیوں میں مندی آ گئی۔ امریکی اور یورپی اسٹاک میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ یہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خدشے کے پیش نظر ہوا ہے۔
کشیدگی کی وجہ سے، سونا، جو کہ ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جانے والا اثاثہ ہے، تقریباً ایک فیصد چھلانگ لگا کر 2,600 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسرائیل پر میزائل داغے جانے سے پہلے ہی ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ کچھ دنوں تک محفوظ مقام پر ہی رہیں گے۔
اسرائیل پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد، ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مقامی حکام کی ہدایت کے مطابق حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔ سفارت خانے نے اپنے مشورے میں کہا کہ احتیاط برتیں اور ملک کے اندر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔
اسرائیل پر حملے کے بعداقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بدھ کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی جس میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعے پر بات چیت کی جائے گی۔ کونسل کے سوئس صدر نے اس کا اعلان کیا۔ سوئس مشن کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے صبح 10:00 بجے (1400 GMT) میٹنگ طے کی ہے یعنی ہندوستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے سات بجے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوگی۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 400 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ جبکہ امریکہ اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ 200 کے قریب میزائل فائر کیے گئے اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا گیا۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملوں میں اس کا کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ سب بنکروں میں تھے۔ حملے کے بعد سب کو بنکر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا کو ایٹمی حملے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔ ایران کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ تاہم اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments