Hot Posts

6/recent/ticker-posts

UNGA: ہندوستان نےپاکستان کوبنایانشانہ، کہا۔دہشت گردی کی فیکٹری بن چکا ہے پاکستان

ہندوستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے پاکستان پر تنقید کرکے دنیا کو اپنےحقائق سے واقف کروایاہے۔ ہندوستان کی سفارت کار بھاویکا منگلانندن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے بدنام ہے اور اس میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر حملہ کرنے کی جرات کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ، دہشت گردی کی فیکٹری بن چکاہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں اس کا “ہاتھ” ہے اور پڑوسی ملک کو جان لینا چاہیے کہ ہندوستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے " سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے"۔ ‘پاکستان سرحد پار دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے’ ہندوستانی سفارت کار نے کہا، ‘افسوسناک بات یہ ہے کہ آج صبح اس اجلاس میں ایک مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا۔

Post a Comment

0 Comments