اسرائیل نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے میں حسن نصر اللہ کے ساتھ حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے کمانڈر علی کرکی اور دیگر سینیئر کمانڈرز بھی مارے گئے۔ کرکی کی ہلاکت کے ساتھ ہی اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی سیکنڈ ان کمانڈ بھی تباہ ہو گئی ہے۔ فواد شکر اور ابراہیم عقیل پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔تہران: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد ایران میں اعلیٰ قیادت کو بھی اپنی جانوں کا خوف لاحق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی حملے کے خوف کے باعث ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ملک کے اندر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے یہ اطلاع تہران کے دو حکام کے حوالے سے دی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کی رات گئے خامنہ ای نے تہران میں سلامتی کونسل کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔
اسرائیل نے جمعے کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو ہلاک کر دیا۔ حزب اللہ کے سربراہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بیروت کے جنوب میں واقع دحیہ میں زیر زمین حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات کر رہے تھے۔
0 Comments