Hot Posts

6/recent/ticker-posts

جھارکھنڈ الیکشن: این ڈی اے میں اس فارمولہ پر ہوسکتی ہے سیٹوں کی تقسیم، مگر سدیش مہتو چاہتے ہیں کچھ اور

رانچی : جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان 8 اکتوبر کے بعد کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے جھارکھنڈ میں دو بڑے اتحاد I.N.D.I.A اور NDA میں شامل سیاسی جماعتیں جلد از جلد سیٹوں کی تقسیم چاہتی ہیں۔ AJSU (آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین) کے سربراہ سدیش مہتو سیٹوں کی تقسیم پر بات کرنے کے لیے سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کی مانیں تو سدیش مہتو اے جے ایس یو کے کھاتے میں کم از کم 10 سیٹیں چاہتے ہیں۔

وہیں بی جے پی اے جے ایس یو کو چھ سے آتھ ، جے ڈی یو دو اور ایل جے پی (آر و) کو ایک سیٹ شیئر کرنا چاہتی ہے ۔ اس کے پیچھے کی منطق یہ ہے کہ اتحادی جے ڈی یو اور ایل جے پی (آر وی) کو بھی اتحاد میں ایڈجسٹ کرنا ہے۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں اے جے ایس یو نے بی جے پی کے ساتھ مل کر 8 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے۔ بی جے پی اور اے جے ایس یو نے 2019 کے اسمبلی انتخابات میں الگ الگ امیدوار کھڑے کئے تھے ۔ جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ بی جے پی نے 79 سیٹوں پر الیکشن لڑا اور 25 سیٹیں جیتیں۔ جبکہ AJSU نے 53 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے لیکن اس کے صرف 2 امیدوار ہی جیت سکے۔

Post a Comment

0 Comments