ہریانہ الیکشن: ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ میں اب صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ اصل مقابلہ حکمران بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ کانگریس 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ لیکن پارٹی کے اندر گروپ بندی اپنے عروج پر ہے۔ ریاست میں پارٹی بنیادی طور پر دو کیمپوں میں بٹی ہوئی ہے۔ اس کیمپ کی وجہ سے ریاست کی سینئر لیڈر اور سرسا کی رکن پارلیمنٹ کماری شیلجہ کچھ دنوں تک انتخابی مہم سے دور رہیں۔ بعد میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی پہل پر یہ مسئلہ حل ہو گیا۔ اس کے بعد کماری شیلجہ انتخابی مہم میں واپس آگئی ہیں۔
0 Comments