مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں بڑھتی ہوئی دیکھی جا رہی ہیں۔ اس تعلق سے 'مہایوتی' میں سیٹوں کی تقسیم پر ریپبلک پارٹی آف انڈیا (اے) کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آر پی آئی (اے) نے مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرشیکھر باون کُلے کو ایک ہفتہ پہلے 21-20 سیٹوں کی فہرست دی ہے اور ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ ہمیں کم سے کم 10-8 سیٹیں ملنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیٹیں کم یا زیادہ ہو سکتی ہیں لیکن بدلے میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کو اقتدار میں حصہ داری چاہیے۔ گورنر نے جو 12 ایم ایل سی تقرر کیے ہیں ان میں سے 1 ایم ایل سی آر پی آئی (اے) کو ملنا چاہیے اور اس کے ساتھ ہی 3-2 مہامنڈل صدر کے عہدے بھی ملنے چاہئیں۔مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اگر ریپبلکن پارٹی مہایوتی کے ساتھ ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اقتدار پر قابض ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ مہاراشٹر کا ماحول لوک سبھا جیسا نہیں ہے، ہمیں قانون ساز اسمبلی میں 160 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، ایسا ہمارا اندازہ ہے۔ ہمیں لوک سبھا میں نقصان ہوا لیکن اسمبلی انتخاب میں ہمیں فائدہ ہوگا۔غور طلب رہے کہ مہایوتی میں بی جے پی کے علاوہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیو سینا اور نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی این سی پی شامل ہے۔
0 Comments