Hot Posts

6/recent/ticker-posts

لبنان : حسن نصر اللہ کی لاش برآمد، جانئے حزب اللہ کے سربراہ کی کیسے ہوئی تھی موت؟

بیروت: اسرائیل کے فضائی حملہ میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی موت ہوگئی تھی ۔ حسن نصر اللہ کی لاش اتوار کو برآمد کر لی گئی۔ نصراللہ کے جسم پر کوئی براہ راست زخم نہیں تھا اور ایسا لگتا ہے کہ موت دھماکے کے نتیجے میں لگی شدید زخم کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے یہ معلومات طبی ذرائع اور سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے دی۔ اب ایک اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ دھماکے کے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے حسن نصراللہ کی موت ہوئی۔

28 ستمبر کو نصر اللہ کی موت کی تصدیق کرنے والے حزب اللہ کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ حسن نصراللہ کی موت کیسی ہوئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ان کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی۔ نصراللہ نے 2006 میں اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جنگ کی قیادت کی تھی۔ ان کی قیادت میں اس گروپ نے پڑوسی ملک شام میں لڑائی میں حصہ لیا تھا۔حسن نصراللہ نے حزب اللہ کی کمان سنہ 1992 میں ایک اسرائیلی میزائل حملے میں گروپ کے اس وقت کے کمانڈر کی موت کے بعد سنبھالی تھی اور تین دہائیوں تک تنظیم کی قیادت کی۔ قیادت سنبھالنے کے پانچ سال بعد امریکہ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اپنے ساتھی عظیم شہداء میں شامل ہو گئے ہیں، جن کی قیادت انہوں نے 30 سالوں تک ایک جیت سے دوسری جیت تک کی‘‘۔ گروپ نے کہا کہ ’’وہ یروشلم کے راستے پر شہید ہوگئے‘‘۔نصراللہ نے دھمکی دی تھی کہ ان کی طرف سے اسرائیل پر بمباری جاری رہے گی اور جب تک غزہ میں اسرائیل کا آپریشن ختم نہیں ہو جاتا تب تک اسرائیلی شمال میں اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکیں گے۔ نصراللہ کو ان کے حامی ایک کرشماتی اور ماہر حکمت عملی ساز کے طور پر مانتے تھے۔

Post a Comment

0 Comments