Hot Posts

6/recent/ticker-posts

اسرائیل رات بھرحزب اللہ کے ٹھکانوں پرکرتارہا بمباری ،بیروت میں پی ایف ایل پی کے3 کمانڈرجاں بحق

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ دو گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بیکا میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ جن اہداف پر حملہ کیا گیا ان میں راکٹ لانچر اور وہ عمارتیں شامل تھیں جہاں حزب اللہ ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہی تھی۔اسرائیل حزب اللہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعے کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد کل اتوار کو ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ اسرائیل کے جاری حملے میں حزب اللہ کے کئی کمانڈر مارے جا چکے ہیں۔ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کی نصف شب کے بعد بیروت کے کولا ضلع کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں اس کے تین رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے میں ایک اور دہشت گرد تنظیم الجماعۃ الاسلامیہ (اسلامک گروپ) کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی تردید کی گئی تھی۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیروت پر حملے کے بعد وہ لبنان کے علاقے بیکا پر بھی حملے کر رہے ہیں۔آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ دو گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بیکا میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ جن اہداف پر حملہ کیا گیا ان میں راکٹ لانچر اور وہ عمارتیں شامل تھیں جہاں حزب اللہ ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہی تھی۔ آئی ڈی ایف نے جنوبی لبنان میں دوسرے اہداف پر بھی حملے کیے جنہیں حزب اللہ اسرائیل کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 70,000 افراد لبنان سے شام فرار ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق لبنان میں جاری اسرائیلی فضائی حملوں سے بچنے کے لیے مجموعی طور پر 70 ہزار افراد نے شام میں پناہ لی ہے۔ اس تعداد میں لبنانی شہری اور شامی دونوں شامل ہیں جو پہلے لبنان چلے گئے تھے لیکن اب اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔

اسرائیل نے لبنان پر تیز فضائی حملے کرکے ایران نواز حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈروں کو ختم کردیا ہے۔ اسرائیل نے 9میں سے8اعلیٰ کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ حزب اللہ نے سات کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ہلاک ہونے والے کمانڈروں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ، علی کرکی اور نبیل کوق بھی شامل ہیں۔ نبیل کو ہفتے کے روز ہلاک کیا گیا تھا، جب کہ علی کرکی جمعہ کو نصراللہ کے ساتھ بنکر میں مارے گئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سید حسن نصر اللہ کی لاش بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments