Hot Posts

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم مودی کا من کی بات پروگرام کے 114 ویں ایپی سوڈ سے خطاب، جانئے کیا کیا کہا؟

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ‘من کی بات’ پروگرام کے 114ویں ایپی سوڈ سے خطاب کیا۔ اس میں انہوں نے باشندگان وطن کو اس کا اصل ‘معمار’ بتایا۔ آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے اس ریڈیو پروگرام میں انہوں نے کہا کہ من کی بات نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگوں میں مثبت معلومات کی کتنی بھوک ہے۔

آل انڈیا ریڈیو کے اس ماہانہ ریڈیو پروگرام کے 114ویں ایپی سوڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پانی کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ، ملک کے ورثے اور سوچھتا ابھیان کی اہمیت پر بھی زور دیا اور لوگوں سے اس میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی ’من کی بات‘ کے 10 سال مکمل ہونے کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس پروگرام کے طویل سفر میں کئی ایسے مراحل آئے، جنہیں وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہمارے اس سفر کے کئی ایسے ساتھی ہیں جن سے ہمیں مسلسل تعاون ملتا رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے کونے کونے سے معلومات فراہم کیں۔ جو لوگ ‘من کی بات’ سنتے ہیں وہی اس پروگرام کے اصل معمار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عام طور پر یہ تاثر پیدا کیا گیا ہے کہ جب تک چٹپٹی اور منفی باتیں نہ ہوں، پروگرام کو زیادہ توجہ نہیں ملتی۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ لیکن من کی بات نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگوں کو مثبت معلومات کی کتنی بھوک ہے۔ لوگ مثبت الفاظ اور متاثر کن مثالوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب وہ پروگرام سے متعلق خطوط پڑھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ملک میں کتنے باصلاحیت لوگ ہیں اور ان میں ملک اور سماج کی خدمت کرنے کا کتنا جذبہ ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ ‘من کی بات’ کا یہ پورا عمل میرے لئے ایسا ہے جیسے مندر میں جاکر ایشور کے درشن کرنا ۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے پانی کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ، ایک پیڑ ماں کے نام اور صفائی مہم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Post a Comment

0 Comments