Hot Posts

6/recent/ticker-posts

کیجریوال کو الیکشن سے پہلے کیوں گرفتار کیا؟ سپریم کورٹ نے ای ڈی پر کی سوالات کی بوچھار

کیجریوال کو الیکشن سے پہلے کیوں گرفتار کیا؟ سپریم کورٹ نے ای ڈی پر کی سوالات کی بوچھار


سپریم کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے عام انتخابات سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھایا اور ایجنسی سے جواب طلب کیا۔

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے عام انتخابات سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھایا اور ایجنسی سے جواب طلب کیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو سے وقت کے سوال کا جواب دینے کیلئے کہا۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران ای ڈی سے کہا : “زندگی اور آزادی بہت اہم ہیں۔ آپ اس سے انکار نہیں کر سکتے۔”

بنچ نے راجو سے کئی دیگر سوالات بھی پوچھے اور تفتیشی ایجنسی سے کہا کہ وہ کیجریوال کی درخواست کی سماعت کی اگلی تاریخ پر جواب دے۔ کیس کی سماعت جمعہ کو ہونے کا امکان ہے ۔ دونوں جج بدھ سے الگ الگ بنچوں میں بیٹھیں گے۔

اس سے ایک دن پہلے 29 اپریل کو اسی معاملے کی سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے کیجریوال کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی سے بھی کئی سوالات پوچھے تھے اور کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے ماتحت عدالت میں کیس میں ضمانت کی درخواست کیوں دائر نہیں کی؟ ۔

Post a Comment

0 Comments