Supreme Court News: مہاراشٹر کے جلگاؤں میں مسجد اور مندر کا تنازع چل رہا ہے۔ اب یہ تنازع سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ جلگاؤں کے ایرنڈول تعلقہ میں واقع مسجد کی چابیاں میونسپل کونسل کے پاس رہیں گی۔
نئی دہلی: مہاراشٹر کے جلگاؤں میں مسجد اور مندر کا تنازع چل رہا ہے۔ اب یہ تنازع سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ جلگاؤں کے ایرنڈول تعلقہ میں واقع مسجد کی چابیاں میونسپل کونسل کے پاس رہیں گی۔ بتا دیں کہ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف جامع مسجد ٹرسٹ کمیٹی کی اپیل پر سماعت کر رہی تھی۔
ہائی کورٹ نے ٹرسٹ کو ہدایت دی تھی کہ جلگاؤں مسجد کی چابیاں 13 اپریل تک میونسپل کونسل کو واپس کردیں۔ بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ میونسپل کونسل صبح کی نماز شروع ہونے سے پہلے اور نماز کی ادائیگی تک گیٹ کھولنے کے لیے ایک افسر کو تعینات کرے گی۔ بنچ نے مزید کہا کہ اگلے احکامات تک مسجد کا احاطہ وقف بورڈ یا ٹرسٹ کے کنٹرول میں رہنا چاہئے۔
سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ یہ عبوری انتظام اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کلکٹر کارروائی کو ختم نہیں کر دیتے۔ دراصل ہندو گروپ پانڈوواڑا سنگھرش سمیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد ایک مندر ہے اور اس پر مقامی مسلم کمیونٹی نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اس پر کلکٹر نے ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے لوگوں کو مذکورہ مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیا تھا ۔
0 Comments